Ibn e Adam

Pure Words
2017-10-11 00:07:01 (UTC)

🌓101017🌗

---- 🌗🍁 آدھا چاند 🍁🌓 ----

سنیے! باہر آ جائیں اور دیکھیے، اوپر
آپ سے بھی، آدھا چھپا ہوا ہوں میں
تنہا، اکیلا، ادھورا سا
لگتا ہوں پر، پورا سا
مسافر ہوں
چلتا رہتا ہوں
روشنی کے لیے
جلتا رہتا ہوں
ٹھنڈی ٹھنڈی
چاندنی برستی ہے
ہوا میں
خوشبو کی مستی ہے
میرے ساتھ باتیں کیا کیجیے نا!
آپ کو، کبھی نہیں کروں گا خفا
یہ سوچ کر ، 'خوشی ہوتی رہتی ہے' ہمیں
کسی کا نام تو رکھا ہوا ہوگا میرے نام پر

MM1010017




Ad: